imf SH

”آئی ایم ایف سے معاہدہ اگلی حکومت کیلئے معاشی گڑھا “

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر کہا ہے کہ کیا شرائط طے ہوئیں اس بارے میں عوام کو بتانا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہاہے کہ 300 ارب روپے مزید ٹیکس عوام پر لگا ہے اور یہ گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے، بجٹ کے اثرات غریب کے گھر میں اور حکمرانوں کے چہروں پر پڑھے جا سکتے ہیں۔ 15 ماہ میں اگر ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا تو عوام، زراعت، صنعت، آٹوز اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز تو ڈیفالٹ ہوگئے جب معاشی اور سیاسی عزت نیلام ہو جائے تو نہ کوئی مدد کرتا ہے نہ آسانی سے واپس آتی ہے۔ اب سوال سیاست کا نہیں ریاست کا ہے، جمہوریت مجبوریت ہے، 13 اگست ریڈ لائن ہے رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوس روڈ پرتیز رفتار پولیس وین کی ٹکر سے گاڑی الٹ گئی،موٹر سائیکل تباہ،2زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں