کشتی ڈوبنے کا ایک اور ہولناک حادثہ،درجنوں تارکین وطن ہلاک

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اچھی زندگی کے خواب سجائے یورپ جانے کے خواہش تارکین وطن کی زندگیاں نگلنے لگی،یونان کے بعد اٹلی میں بھی کشتی الٹنے کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں درجنوں مسافروں کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ(یو این او) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کو لے جانے والی یہ بدقسمت کشتی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب ڈوبی، اس پر درجنوں تارکین وطن سوار تھے، اطلاعات ہیں کہ ان میں سے چالیس سے زائد لاپتہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائی ٹینک دکھانے جانیوالی آبدوز کی گمشدگی،کینیڈین طیارے کو سگنلز موصول،امریکی کوسٹ گارڈز نے آوازیں سنی جانے کا دعویٰ کر دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کا یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔اقوام متحدہ کے حکام نے اس افسوسناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والوں میں ایک شیرخوار بچی بھی شامل ہے،یہ بدقسمت کشتی تارکین وطن کولے کر تیونس سے روانہ ہوئی تھی،اس میں آئیوری کوسٹ،برکینا فاسو اور کیمرون سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سوار تھے۔کہا جا رہا ہے کہ سمندر کی اونچی لہروں اور تیز ہواﺅں کے باعث کشتی کا توازن بگڑ گیا اور اس میں سوار تمام افراد ڈوب گئے تاہم امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا بچا لیا گیا ہے،ان کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں 40 سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں،ان میں 7 خواتین اور ایک شیر خوار بچہ شامل ہیں جبکہ جن افراد کو بچایا گیا ہے،ان میں تمام مرد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں