پاکستان سے ڈالر دوپڑوسی ممالک میں سمگل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان سے ڈالر دوپڑوسی ممالک میں سمگل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین محمد اسلم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک سے بڑی تعداد میں ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کئے جا رہے ہیں، اس وجہ سے پاکستانی معیشت مزیدکمزور جبکہ دونوں پڑوسی ممالک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ کردار اداکریں‘آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی
پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں سرکاری مشینری میں کرپشن نہیں جس کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود انکی معیشت پھل پھول رہی ہے، پاکستان سے سمگل کئے جانے والے ڈالروں نے درجنوں طاقتور ممالک کی خواہش کے باوجود افغانستان کو دیوالیہ نہیں ہونے دیا جبکہ انکے ارباب اختیار بھی اثاثے بنانے اورذاتی مفادات کے لئے ملک و قوم کا سودا کرنے کی طرف مائل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی، وفاقی وزیرقانون نے ’ٹائم فریم‘ دے دیا
ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں برآمدکنندگان کی خاطر روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی جاتی ہے جس سے درامدات مہنگی ہو جاتی ہیں جسے عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،پڑوسی ملک میں ٹیکس ان سے لیا جاتا ہے جو کماتے ہیں جبکہ یہاں ٹیکس ان سے لیا جاتا ہے جو دو وقت کی روٹی پیٹ بھر کا نہیں کھا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں