’ اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اوراس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کرنیوالے ملزمان پولیس کے ’مہمان ‘ بن گئ
ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف سے تعطل کے شکارمعاہدے بارے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کی کرداراداکرنے کی درخواست پر امریکی سفیر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور اب وہ آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی، وفاقی وزیرقانون نے ’ٹائم فریم‘ دے دیا