ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل ؟ جانئے

ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل ؟ جانئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے دیوانوتیار ہو جاﺅ،ون ڈے ورلڈ کپ کا شیڈول 27جون کو جاری
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوںکی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آسٹریلوی کھلاڑی موجود ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بہترین ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے، جبکہ چھٹے اور ساتویں نمبر پربھی آسٹریلوی کھلاڑی قابض ہیں۔بہترین ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں قومی بولر شاہین شاہ ا?فریدی کا ساتواں نمبر ہے۔ پہلے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون اور دوسرے پر انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈریسن ہیں۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں