روپے کی قدر بڑھنے لگی،امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کی”قدر“بڑھنے لگی،امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ سستا ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 291 روپے پر پہنچ گیا،گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے جبکہ انٹربینک میں 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 313 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 368.50 روپے پر آ گیا۔اماراتی درہم ایک روپے کمی سے 80.30 روپے کا ہو گیا،سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 76 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے پر پہنچ گیا۔ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے نرخ 16 پیسے اضافے سے 287 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے ’سونا‘ سستا ہو گیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے براہ راست اثرات زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے ہیں، سٹیٹ بینک کے مطابق چین سے ایک ارب ڈالرز وصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی سپر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش،گاڑیوں پر کتنا ٹیکس تجویز کیا گیا؟تفصیلات جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں