کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میں قیمت برقرار رہی لیکن مسلسل کئی دنوں کے بھاری اتار چڑھائو کے بعد منگل کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہے۔
