ریاض(نمائندہ خصوصی )سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کو شاہی مہمان کے طور پر حج کروانے کا حکم جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری سطح پر انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان ٹائم کو ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فلسطینی شہدا کے لواحقین کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔الشیخ صالح آل الشیخ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا حکم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے دل میں مظلوم فلسطینی قوم کا کس قدر احترام اور محبت ہے۔
Enter