بجٹ سے پہلے ہی ملک میں مہنگائی کی شرح بے لگام ہو گئی،اعداد و شمار جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں مہنگائی بے لگام ہو گئی،رواں ہفتے بھی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 7.62 فیصد،ایل پی جی 6.60 فیصد، انڈے 3.41 فیصد،دال مسور2.25 فیصد، دال مونگ 2.22 فیصد، سرسوں کاتییل 2.16 فیصد، آٹا 2.02 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.81 فیصد،دال چنا 0.65 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی،اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 29.15 فیصد،پیاز20.85 فیصد،چکن 7.01 فیصد، آلو 1.74 فیصد،تیار چائے 1.38فیصد،اری سکس چاول 1.26 فیصد،لہسن 1.02 فیصد اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور علی افضل ساہی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.31 فیصد،0.27 فیصد، 0.25 فیصد اور0.16 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:خواجہ آصف نے دفاعی بجٹ بارے پریشان کن بات کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں