بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک لاکھ ڈالر لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ،بجٹ کیساتھ اہم قوانین متعارف کروانے کی بھی تیاری

اسلام آباد (بزنس رپورٹر ) حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے بھی قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے،ملک میں ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پانامہ پیپرز سکینڈل7سال بعد پھر زندہ ،سپریم کورٹ میں 436پاکستانیوں کیخلاف درخواست

ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کےلیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پرقید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہوگی،نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہوگا۔اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ 24-2023 ،ن لیگ کے”معاشی جادو گر“قوم کو الفاظ کے گورکھ دھندے میں الجھانے کے لئے تیار

Enter

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں