برطانوی شاہی خاندان بھی کروڑوں روپے کے توشہ خانہ تحائف بیچ کر کھا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں شرمناک انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق شاہی خاندان کے اہم افراد برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ الزبتھ دوم بھی کروڑوں روپے کے توشہ خانہ کے قیمتی ترین تحائف بیچ کر کھا گئے۔
ُُ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ الزبتھ دوم نے دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سعودی عرب کے شہزادہ فیصل اور قطر کے الثانی خاندان سمیت قابل ذکر ریاستوں کو اپنے گھوڑے بیچ کر تقریباً 2 ملین پاونڈ کمائے ہیں جس کے بعد شاہی خاندان کے لئے بنائے گئے تحائف قبول کرنے کے رہنما اصولوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم گاڑدین کے مطابق بکنگھم پیلس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھوڑے ان کے ذاتی تحائف تھے۔آنجہانی ملکہ اکثر بطور تحفہ گھوڑے قبول کرتی تھیں۔1978 میں مغربی جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران انہیں دو گھوڑے دیے گئے۔دبئی کے امیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ملکہ برطانیہ کے ریسنگ اور افزائشی گھوڑوں کے سب سے بڑے سپلائر ہیں۔برطانوی شاہی خاندان کو پیش کیے گئے کم از کم 34 گھوڑے انہی کی طرف سے آئے ہیں۔ایسٹیمیٹ نامی گھوڑا جس نے ملکہ کو روئل سکوٹ میں 2013 کے گولڈ کپ میں ٹریک پر فتح دلائی،کہا جاتا ہے کہ ان پانچ گھوڑوں میں شامل تھا جو پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان نے شاہی خاندان کو تحفے میں دیے تھے۔گارڈین کی ایک تحقیق کے مطابق،الزبتھ کو کل 41 گھوڑے ملے جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران ریس میں حصہ لیا۔پچھلے دس سالوں میں،ان میں سے 29 کو عوامی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور کل 1.93 ملین پاونڈ حاصل کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں