مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج کا حملہ

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کا مظلوم فلسطینوں کے خلاف ظلم و بربریت کا برہنہ کھیل جاری ہے ،مسجد اقصیٰ کے احاطے میںقابض اسرائیلی فوج نے حملہ کرتے ہوئے عبادات میں مصروف 350سے زائد نمازیوں کو گرفتار کر لیا ہے ،حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے طلوع آفتاب سے قبل یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ کرنے کے بعد 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں نقاب پوش افراد، پتھر پھینکنے اور آتش بازی کرنے والے اور مسجد کی بے حرمتی کرنے والے افراد شامل ہیں۔پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس نے کہا کہ انہوں نے مشرقی یروشلم کے شہر میں مسجد کے اندر سے 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے باہر نکالا ہے جنہوں نے پرتشدد رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں نقاب پوش افراد، پتھر پھینکنے اور آتش بازی کرنے والے اور مسجد کی بے حرمتی کرنے والے افراد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں