روس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی چیئرمین شپ سنبھال لی

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ٹرم چیئر مین شپ سنبھال لی ہے ، اس موقع پر اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ٹرم چیئرمین شپ کے سابقہ ادوار کی طرح اب بھی روس اس عہدے کی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ شکل میں پوری کرے گا،انہوں نے کہا کہ روس اس عہدے کے تفویض کردہ امتیازات کا غلط استعمال نہیں کر سکتا، ہمارا قومی موقف اور سلامتی کونسل کی چیئر مین شپ دو الگ موضوعات ہیں، ہم اس عہدے کو اہمیت دیتے ہیں اس کے برعکس کئے جانے والے تمام دعوے جانبدارانہ رویہ ہیں،انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ کی باری کس ملک کی ہے اس کا واضح تعین کیا جا چکا ہے،انہوں نے کہا کہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 24تا 25اپریل کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ہوں گے اور اقوام متحدہ کے 2اجلاس کی سربراہی کریں گے، لاوروف امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں لیکن یہ ملاقات امریکہ کی خواہش پر منحصر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں