فرانس میں مسلمانوں اور غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کا انکشاف

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام سے مسلمانوں سمیت مختلف شخصیات اور مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی چیٹ گروپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،وزارت داخلہ نے یہ ایکشن اس وقت لیاجب تاجمات نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ نے میں عربوں، مسلمانوں اور سیاہ فاموں کے خلاف حملوں کی اپیلیں کرنے والے ایک ٹیلی گرام گروپ کو بے نقاب کیا،وزیر ِ داخلہ گیرالڈ دارمانین نے اطلاع دی ہے کہ انہو ں نے اختتام الہفتہ دائیں بازو کے کٹر گروپ ایف آر ڈییٹر کے زیر ِ استعمال ہونے والے گروپوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،تاجمات کی طرف سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صارفین نے انتہائی دائیں بازو کے FRDeterممبران کے ساتھ ٹیلی گرام گروپس میں نسل پرستانہ تبصرے اور تشدد کے لیے کالز کی ہیں، اور کچھ صارفین نے خود کو نیونازی تحریکوں سے تعلق رکھنے والے پولیس یا فوجی بتایا ہے ،ان اسکرین شاٹس میں 13اپریل کو لیلے شہر میں ایک مسجد میں افطاری کے وقت حملے کے لیے کتنے افراد کی موجودگی کا سوال اٹھایا گیا ہے، فرانسیسی پریس کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیلی گرام گروپوں کا پولیس گزشتہ برس کے اختتام سے ابتک قریبی طور پر جائزہ لے رہی ہے اور خفیہ سروس کو گروپ کے بعض ارکان کی شناخت کا بھی علم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں