” روس،یوکرین میں بارودی سرنگیں بچھانے سے باز رہے“ جرمنی بھی میدان میں کود پڑا

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا باربک نے روس کو خبردار کیا ہےکہ یوکرین کی زمین میں بارودی سرنگیں بچھانا بند کی جائیں،باربک نے 4اپریل کو “بارودی سرنگوں کے بارے میں شعور کے عالمی دن ” کی مناسبت سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں ایک خوفناک اسلحہ ہیں، میں روس سے اپیل کرتی ہوں کے یوکرین کی زرعی اراضی میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھانا بند کیا جائے،انہوں نے کہا کہ باردوی سرنگیں صرف شہری جانی نقصان کا ہی سبب نہیں بن رہیں بلکہ کاشتکاروں کے، فصل کی کاشت اور کٹائی کے، کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں،وزیر خارجہ اینالینا باربک نے کہا کہ یوکرین کی زرعی اراضی میں باردوی سرنگیں بچھا کر روس نے عالمی منڈی میں خوراک کی رسد کو کم اور دنیا بھر میں بھوک کی شرح کو زیادہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بوسنیا ہرزیگوینیا، کمبوڈیا اور عراق جیسے ممالک میں اگر جنگ سے بیسیوں سال بعد بھی ماں باپ اپنے بچوں کو کھیلنے کے لئے باہر نہیں نکلنے دیتے اور اگر بچے باہر نکل بھی جائیں تو ان کے لئے پریشان ہوتے ہیں تو اس کا سبب بارودی سرنگیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں