بڑے اسلامی ملک میں سزائے موت کا قانون ختم

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)اہم مسلمان ملک ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دیوان نے پیر کو بعض جرائم کے لیے لازمی سزائے موت کو ختم کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا،اس بل پر دیوان نگرا، یا ایوان بالا قانون سازی کرے گا اور اگر یہ بل منظور ہوجاتا ہے تو اسے دستخط کرنے کے لیے بادشاہ کو بھیج دیا جائے گا، قوی امکان ہے کہ ایوان بالا سے یہ بل منظور ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ملائیشیا میں 2018ءسے پھانسی کی سزا پر پابندی عائد ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کو طبعی عمر تک قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظور کرلیں۔ اس قانون کے بعد سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکے گا، جب کہ عمر قید کو 30 سے 40 سال تک محدود کیا جا سکے گا۔ منظور شدہ ترامیم، قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت موت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں