بھارتی فضائیہ اڑتا پھرتا شمشان گھاٹ، 30سالوں میں کتنے جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے؟جانئے

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارتی فضائیہ اڑتا پھرتا شمشان گھاٹ بن گیا، 30سالوں میں ہندوستان کے کتنے جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے اور حادثوں میں کون کون سے اہم شخصیات ہلاک ہوئیں؟اس رپورٹ میں جانئے۔

بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے،گزشتہ 30 سالوں میں 534 چھوٹے بڑے جہاز فضائی حادثوں کا شکا ر ہوئے جن میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے،صرف گزشتہ 5 سالوں میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے،مارچ 2017 سے اب تک 18 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکے ہیں،زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے،بھارتی فضائیہ میں مگ21طیارے فلائنگ کوفن اورونڈو میکرکے نام سے جانے جاتے ہیں، 2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت مگ21بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے،بھارتی وزیردفاع اے کے انٹونی کے مطابق 872جہازوں کے بیڑے میں سے482حادثات کا شکار ہوئے، صرف 2021میں پانچ مگ21حادثے کا شکار ہوئے، 8دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے،جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں ایس یو 30 اور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے، 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں