چین میں انٹرنیٹ کے آڈیو اور ویڈیو صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟نا قابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں

چھنگ دو(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں انٹرنیٹ کے آڈیو اور ویڈیو صارفین کی تعداد دسمبر 2022 تک فوری پیغام رسانی کی خدمات سے بڑھ کر 1.04 ارب ہو گئی ہے۔دسویں چائنہ انٹرنیٹ آڈیو اور ویڈیو کنونشن کے افتتاح سے قبل چین میں انٹرنیٹ کی آڈیو اور ویڈیو صنعت میں ترقی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوئی۔یہ تقریب چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے علاقے چھنگ دو میں منعقد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چین میں 2022 کے دوران انٹرنیٹ کی آڈیو اور ویڈیو صنعت کا عمومی مارکیٹ حجم 700 ارب یو آن (تقریبا 101.8 ارب امر یکی ڈالرز)سے تجاوز کر گیا۔رپورٹ کے مطابق مختصر ویڈیوز مختلف اقسام کےصارفین میں مشہور ہیں جو انہیں انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کا اہم جزو بناتی ہیں۔لائیو اسٹریمنگ کی خدمات حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 75 کروڑ 10 لاکھ ہو گئی ہے، یہ مختصر ویڈیو کے بعد دوسرا سب سے بڑا انٹرنیٹ آڈیو اور ویڈیو ایپلی کیشن کا درجہ ہے۔رپورٹ کے مطا بق آن لا ئن آڈیو اور ویڈیو ایپلیکشز تفریح کے علاوہ معلومات اور علم حاصل کرنے کا ذریعہ بن چکی ہیں۔ 30 فیصد سے زائد مختصر ویڈیوز کے صارفین کی طلب خبریں اورمعلومات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں