سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد،حکومت کیا کارروائی کر رہی ہے؟تہلکہ خیز تفصیلات

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )وزارء نے سینیٹ کو بتایا کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد پر مبنی 59 ہزار 253 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے انکشاف کیا کہ ان کو سینیٹ کے آدھے سینیٹرز کی طرف سے غیرقانونی شکار کی اجازت دینے کی درخواست آئی ہے،غیرقانونی شکار کے لیے بڑا دباو،ٹیلی فون کالز آتی ہیں،بلوچستان سے سب سے زیادہ ہے،بڑے جانوروں کے درآمد پر پابندی لگادی ہے۔سینیٹردنیش کمار نے بلوچستان میں عربیوں کو شکار کے لائسنس دینے کا معاملہ اٹھایا تو چیئرمین سینیٹ نے وزیر کو اس معاملے پر جواب دینے سے روکتے ہو ئے ریمارکس دیئے کہ عربیوں کو چھوڑیں آگے چلیں۔

پاکستان ٹائم کے مطابق سینیٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس شروع ہوا تو حکومتی سینیٹرآصف کرمانی نے وزراء کی عدم موجودگی کی طرف چیئرمین سینیٹ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایوان میں صرف ایک وزیر مملکت شہادت اعوان ہیں،باقی کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں، وزیروں کو ایوان میں ہونا چاہیے۔ جس پر شہادت اعوان نے کہاکہ وزیز مصروف ہیں، جس پر آصف کرمانی سیخ پا ہوگئے اور کہاکہ کیا ہم فارغ ہیں جو ایوان میں آتے ہیں،چیئرمین سینیٹ نے دوبارہ وزراء کی ایوان میں عدم حاضری پر وزیر اعظم کو خط لکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیرمملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے سوشل میڈیا پر شر انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی مواد کے معاملے کے حوالے سے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ شر انگیزی اور فرقہ واریت پر مبنی مواد کے خلاف کارروائی کی تفصیلات تیار کی ہیں۔مختلف پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد پر مبنی 59 ہزار 253 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں 47 ہزار 674 یو آر ایلز کو بلاک کیا گیا،9 ہزار 626 یو آر ایلز پلیٹ فارمز اب بھی قابل رسائی ہیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 1 ہزار 953 یو آر ایلز کو بلاک کرنے کی درخواست مسترد کی گئیں،درخواستیں متعلقہ سوشل پلیٹ فارمز نے مسترد کیں ،ڈیلی موشن کے 8 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی،متعلقہ پلیٹ فارم نے 7 یو آر ایل بلاک،1 قابل رسائی ہے،فیس بک کے 40 ہزار 548 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی درخواست ہوئی، فیس بک کے 35 ہزار 376 پیجز بلاک کر دیئے گئے ،فیس بک کے 4 ہزار 40 یو آر ایلز رسائی ہوئے اور 1132 بلاک کرنے کی درخواست مسترد ہوئی،انسٹاگرام کے 103 یو آر ایلز کے خلاف ایکشن کے لیے کارروائی کی درخواست کی گئی۔ انسٹا گرام کے 89 پیجز بلاک،8 تک رسائی اور 6 کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد ہوئی،دیگر پلیٹ فارمز کے 345 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست ہوئی دیگر پلیٹ فارمز کے 299 یو آر ایلز بلاک اور 46 قابل رسائی ہیں،سنیک ویڈیو کی 6 آئی ڈیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلاک کیا گیا لائکی کے 60 اکاﺅنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا گیا ٹویٹر کے 10 ہزار 873 اکاﺅنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست کی گئی،ٹویٹر کے 5 ہزار 890 اکاﺅنٹس کو بلاک اور 4 ہزار 745 تک رسائی حاصل ہوئی، ٹویٹر نے 364 اکاﺅنٹس کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کی،ٹک ٹاک کو 190آئی ڈیز کے خلاف کارروائی کے لیے شکایات بھیجی گئیںٹک ٹاک کے 183اکانٹس بلاک اور 5 تک رسائی حاصل ہوئی ٹویٹر نے 2 آئی ڈیز کے خلاف کارروائی سے متعلق شکایات مسترد کیںیو ٹیوب کو 7 ہزار 120 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی یو ٹیوب کی 5 ہزار 890 یو آر ایلز کو بلاک کر دیا گیا، یو ٹیوب کے 781یو آر ایلز تک رسائی ملی 449 کے خلاف کارروائی کی شکایت مسترد ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں