کائنات کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سائنسدانوں نے کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا ہے ، جرنل رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی میں شائع تحقیق میں سائنسدانوں نے اس بلیک ہول بارے انکشاف کیا ہے کہ یہ بلیک ہول سورج سے 30 ارب گنا بڑا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ نے جریدے کے حوالے سے بتایا کہ سائنسدانوں کے مطابق یہ بلیک ہول سورج سے 30 ارب گنا سے بھی زیادہ بڑا ہے اور یہ دریافت بہت پرجوش کر دینے والی ہے،برطانیہ کی Durham یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس بلیک ہول کر ایک نئی تکنیک gravitational lensing کے ذریعے دریافت کیا۔
اس تکنیک میں کسی قریبی کہکشاں کو بہت بڑے محدب عدسے کے طور پر استعمال کرکے دور دراز کے خلائی اجسام کی روشنی کا مشاہدہ کیا جاتا ہے،اس تکنیک کی مدد سے سائنسدان زمین سے کروڑوں نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ایک کہکشاں کے اندر موجود اس بلیک ہول کو دریافت کرنے میں کامیاب رہے۔
ہبل ٹیلی اسکوپ کی کھینچی گئی تصاویر اور سپر کمپیوٹر کی مدد سے بلیک ہول کے حجم کی تصدیق کی گئی،یہ پہلا ایسا بلیک ہول ہے جسے gravitational lensing کے ذریعے دریافت کیا گیا ہے،محققین نے بتایا کہ یہ بلیک ہول اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا بلیک ہول ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ بلیک ہولز کتنے بڑے ہو سکتے ہیں، تو یہ واقعی ایک پرجوش کردینے والی دریافت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں