ٹوئٹر کے بہترین فیچر کا استعمال اب پیسوں سے ہی ممکن ہوگا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹویٹر مینجمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے صارفین ہی اب ٹیکسٹ میسجز (ایس ایم ایس) کو 2 فیکٹر اتھینٹی کیشن (2 ایف اے) کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ٹویٹر نے 2فیکٹر اتھنٹی کیشن (2 ایف اے)پالیسی تبدیلی کا اعلان فروری میں کیا تھا اور اس کا اطلاق 20 مارچ سے ہو رہا ہے، اس موقع پر کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ 20 مارچ کے بعد ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی، 2 ایف اے بنیادی طور پر اکاونٹس کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنے والا فیچر ہے۔
ٹوئٹر کے عام صارفین 20 مارچ کے بعد 2 ایف اے کو ایس ایم ایس کے ذریعے استعمال نہیں کر سکیں گے اور جن اکاونٹس نے ٹیکسٹ میسج 2 ایف اے فیچر کو ان ایبل کیا ہوا ہے، ان میں یہ سروس ڈس ایبل ہو جائے گی، آسان الفاظ میں یہ کمپنی اب 2 ایف اے کو بھی پیسے کمانے کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔
اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو اب 2 ایف اے استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی اتھنٹی کیشن ایپ کو استعمال کرنا ہوگا،اس کے لیے گوگل اتھنٹی کیش ایک اچھا آپشن ہے ،اس مقصد کے لیے پہلے آپ کو اپنے فون میں اتھنٹی کیٹرایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔
حاصل کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے، اس کے لیے بیک اپ کوڈز کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں