تمام مدارس بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے مسلم دشمنی میں ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
پاکستان ٹائم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیمانت بسوا شرما نے الزام عائد کیا کہ لوگ پر یہاں بنگلا دیش سے آکر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں،میں نے آسام میں 600 مدرسے بند کروا دیے ہیںاور باقی تمام مدرسوں کو بھی بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہئیں، بلکہ ہمیں سکول کالجز اور جامعات درکار ہیں۔
ہیمانت بسوا شرما کے مدارس مخالف بیان پر سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر سید طفیل حسن نے ردعمل میں کہا کہ مدارس ہندوستان کی تعلیم میں 1000 برس سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس میں صرف اسلامی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ وہاں پر جدید عصری علوم بھی پڑھائے اور سکھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہیمانت بسوا شرما زہر اگل رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کہہ رہیں ہم چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر اٹھائیں۔دوسری جانب بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی بسنگودا پتل ینتل نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کی حکومت آ گئی تو ہم بھی ہیمانت بسوا شرما کی طرح تمام مدارس بند کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں