رمضان کا چاند کب نظر آئے گا ؟محکمہ موسمیات نے قبل اَز وقت پیشگوئی کر دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آسکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو نظر آ سکتا ہے۔تمام پیرامیٹرز مثبت ہیں اگر مطلع صاف رہا تو چاند نظر آجائے گا اور یکم رمضان 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روز ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے مطلع صاف ہونا شرط ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروزجمعرات کو ہونے کا امکان ہے،القصیم یونیورسٹی میں سابق پروفیسرپروفیسراورڈپٹی چیئرمین موسمیات سوسائٹی ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ 2023 میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کوہوگا،رواں سال ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان بروز منگل کو چاند سورج کے غروب ہونے سے اندازاً 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا،چاند اور سورج کاملاپ اسی شام 8 بج کر 23 منٹ پرہوگا،اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کو ہی ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں