خواتین کا عالمی دن ،گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خوبصورت پیغام جاری کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ہر سال کی طرح اس سال بھی سرچ انجن ’گوگل‘ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ہے اور اس کے ذریعے ایک خوبصورت پیغام بھی خواتین تک پہنچایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن عالمی دن کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہتا ہے ، جس کے ذریعے وہ اس دن کو منانے والوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن اس بار خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گوگل نے سبق اموزڈوڈل جاری کیا ہے،اینیمیٹڈ ڈوڈل آرٹسٹ ایلیسا ونانس نے تخلیق کیاہے جس کا موضوع ’خواتین کا دوسری خواتین کا سہارا بننا یا مدد کرنا ہے۔
خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے اینیمیٹڈ ڈوڈل میں خواتین کی مختلف شعبوں میں جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈوڈل میں گھریلو خواتین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اور فرائض انجام دینے والے باہمت اور باصلاحیت خواتین کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈوڈل کا مقصد اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین ترقی اور ایک دوسرے کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں