تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب لازمی قرار

مظفر آباد(وقائع نگار)آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کےلیے حجاب لازمی قرار دیدیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے حکم پرریاست بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کےلیے حجاب لازمی قراردینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور اساتذہ پر حجاب کرنالازمی ہوگا، احکامات کی خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔دوسری طرف میرپور بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
تقریب میں وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں