پشاور یونیورسٹی کا سیکیورٹی انچارج گولی لگنے سے جاں بحق

پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں یونیورسٹی سیکیورٹی انچارج گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ہاسٹل ڈیوٹی پر موجود سپر وائزر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعہ کو حادثہ قرار دے دیا ہے ، ڈی ایس پی کیمپس پولیس کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ مسعود سے گیٹ کھولنے کے دوران پستول گر گئی جس سے خود ہی فائر ہو گیاجو سیدھا موقع پر موجود سپر وائرزر زخمی ہو گیا ، متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کے مطابق پستول کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حالیہ چند دنوں کے دوران کیمپس پولیس تھانے کی حدود میں یہ دوسرا واقعہ ہے ، قبل ازیں 2 ہفتے قبل اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار بھی قتل ہوگئے تھے جبکہ آج کیمپس کا سیکیورٹی انچارج بھی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں آئے روز پیش آنیوالے واقعات پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں