وٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر، سب کے لئے آسانی

پاکستان ٹائم مانیٹرنگ دیسک کے مطابق معروف مییجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جب سے نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے. یہ فیچر آئی فون صارفین کے لئے تیار کیا گیا ہے جسے ’پکچر ٹو پکچر‘ کا نام دیا گیا ہے. اس فیچر کے مطابق آئی صارفین ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ پر یہ فیچر اینڈرائیڈ پر پہلے سے دستیاب تھا تاہم آئی او ایس صارفین اس سے اب تک محروم تھے. گزشتہ سال دسمبر میں انتظامیہ نے ’پکچر ٹو پکچر‘ فیچر کی تیاری کا اعلان کیا تھا جو آج متعارف کر دیا گیا.

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی مشہور سائٹ کے مطابق کمپنی نے یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے. یہ فیچر پہلے مرحلے میں امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک کے آئی او ایس صارفین کو کے لئے فراہم کیا جائے گا.
فیچر کی خصوصیات کیا ہیں؟

آئی او ایس صارفین اس فیچر کے بعد ویڈیو کال پر رہتے ہوئے موبائل پر دیگر امور بھی انجام دے سکتے ہیں. صارفین کو چیٹ ونڈو کو چھوٹا کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ دوسرے صارفین سے چیٹ جبکہ گروپ یا کسی بھی دوست کو تصاویر، سمیت اہم دستاویزات بھی بھیج سکیں گے۔
آئی او ایس کے صارفین کے لیے واٹس ایپ ورژن 23.3.77 پر پکچر ٹو پکچر کی سہولت دستیاب ہوگی۔
علاوہ ازیں کمپنی نے آئی او ایس صارفین کیلیے اپنی پروفائل فوٹوز کے طور پر اوتار بنا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں