گومل یونیورسٹی میںکلاس رومز کے علاوہ طلبا و طالبات کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد

ڈی آئی خان(ایجوکیشن رپورٹر)گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں طلبا اور طالبات کے کلاس رومز کے علاوہ اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں، کلاس رومز کے باہر اکٹھا ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ فیصلے سے طالبات کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مل سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں