آن لائن گیم کھیلنے والی لڑکی اغواء، اغواء کار کون تھے؟

“پاکستان ٹائم” کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں موبائل فون پر آن لائن گیم کھیلنے والی ایک لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ہے. والدین کی جانب سے واردات کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے.
“پاکستان ٹائم مانیٹرنک ڈیسک” کے مطابق شاہ فیصل کالونی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کی گیا ہے جبکہ والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں اغوا کی دفعات شامک ہیں.
ایف آئی کے مطابق لڑکی کی عبداللہ نامی لڑکے سے لوڈو گیم کے ذریعے دوستی ہوئی، جس نے لڑکی کو ورغلا کر کراچی میں مقیم اپنے رشتہ داروں کی مدد سے اغوا کیا. لڑکی کے والد نے انکشاف کیا کہ وہ لڑکی کو پنڈی سے کویت لے جانا چاہتے ہیں. لڑکی 13 فروری کو رات گئے گھر سے نکلی تھی.
اس حوالے سے ذرائع نے “پاکستان ٹائم” کو بتایا کہ پولیس نے لڑکی کے مبینہ اغوا ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں