موبائل فونز سمیت مشروبات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے فنانس ضمنی بل قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں پیش کر دیا گیا. انہوں نے اسمبلی فلور پر خطاب کے دوران کہا کہ مختلف اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فی صد کردی گئی ہے.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے فنانس ضمنی بل 2023ء کے مطابق لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فی صد سے بڑھا کر 25 فی صد کردی گئی ہے. بل میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ مشروبات کی پرچون قیمت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد تجویز ہوئی ہے.
فنانس سپلیمنٹری بل میں موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. اس کے ساتھ ہی مشروبات کی ری ٹیل پرائس پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے.

ضمنی مالیاتی بل میں تجویز دی گئی ہے کہ سیمنٹ پر 50 پیسے فی کلو ٹیکس کا اضافہ کیا جائے. اس کے علاوہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر 2 روپے کلو کرنے کی تجویز شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں