میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔تعلیمی بورڈز نے ’سٹوڈنٹ لرننگ آو¿ٹ کم‘ کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہو گا۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کو ماہرین کی جانب سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے تحت رٹہ سسٹم کو ختم کر کے کنسپٹ بیسڈ پرچوں کی تیاری ہے۔ آگے بنائے جانے والے پرچے اسی نئے پیٹرن کے مطابق بنائے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشننے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس کی شرط بڑھا دی تھی۔ کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر تے ہوئے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ طلباو طالبات اب کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر لینے کے بعد کی کامیاب تصور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں