قانون کے طالب علم عثمان کھٹانہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب منتخب


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان میں سب سے بڑی اور قدیم طلباءتنظیم ’اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ کے بعد صوبہ پنجاب کے سے بڑے تعلیمی ادارے جامعہ پنجاب (یونیورسٹی آف پنجاب )کے ناظم کے طور پر لاءڈیپارٹمنٹ کے طالب علم عثمان کٹھانہ کو منتخب کر لیا گیا ہے ۔
سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب ابراہیم شاید کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے 70ویں سالانہ اجتماع ارکان کا انعقاد گزشتہ دنوں کراچی میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے اراکین جمعیت نے ناظم اعلیٰ کا انتخاب کیا۔ اس کے بعد ملک بھر کی جامعات اور مقامات میں نئے نظم کے انتخابات کے لیے اجتماع ارکان کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسی تناظر میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کا سالانہ اجتماع ارکان برائے انتخاب کا انعقاد ہاسٹل نمبر ایک میں ہوا۔ جس میں جمعیت کے اراکین نے کثرت رائے سے لاءکے طالب علم عثمان کھٹانہ کو ناظم جامعہ منتخب کیا ہے، جمعیت کے اراکین ایک سال کے لیے خفیہ بیلٹ کے ذریعے اپنے ناظم کا انتخاب کرتے ہیں۔یاد رہے کہ چیچہ وطنی کی گجر برادری سے تعلق رکھنے والے چوہدری عثمان کٹھانہ اس سے قبل جامعہ پنجاب کے معتمد (سیکرٹری جنرل)اور پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں