ٹویٹر نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی


کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ نے اپنے مخصوص صارفین کے لئے نئی سہولت متعارف کروا تے ہوئے بڑی مشکل حل کردی،اب ٹوئٹر پر 280 نہیں بلکہ 4 ہزار حروف کی ٹوئٹ لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹویٹر صارفین اب طویل ٹوئٹس کر سکیں گے لیکن یہ سہولت فی الحال صرف ان امریکی صارفین کے لیے ہے جنہوں نے ٹویٹر کی پیڈ سبسکرپشن (یعنی بلیو ٹک)حاصل کر رکھا ہے،اگر آپ ٹویٹر میں طویل تحریر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہو سکے گا لیکن یہ سہولت ابھی ہر کسی کے لیے نہیں دی جائے گی، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ میں سبسکرپشن سروس ٹویٹربلیو ٹک کا حصہ بننے والے افراد کو دی جائے گی۔واضح رہے سب سے پہلے ایک ٹویٹ میں 140 حروف کا استعمال ہوسکتا تھا لیکن 2017 میں حروف کی تعداد 280 کر دی گئی۔ 4 ہزار ٹوئٹ کی خبر کو ٹویٹر نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ہی منفرد انداز میں اپنے صارفین تک پہنچایا ہے۔ ٹویٹر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کبھی آپ کو اپنی بات کہنے میں زیادہ الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے اس خبر کا عندیہ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی دے دیا تھا، جب ان سے صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ ٹویٹ میں استعمال کیے جانے والے حروف کی تعداد کو بڑھانے کا سوچ رہے ہیں؟صارف نے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ٹویٹ میں حروف کی تعداد 4 ہزار تک ہو سکتی ہے ؟ ایلون مسک نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں