پاکستان کی پہلی چارٹرڈ اکاونٹنٹ خواجہ سرا کا اپنی کمیونٹی کو بڑا پیغام


ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ خواجہ سرا ثناءنے اپنی کمیونٹی کو پیغام دیا ہے کہ بھیک مانگنے اور ناچ گانے کرکے کمانا ضروری تو نہیں کچھ بن کر قابلیت کی بناءپر باعزت طریقے سے بھی تو کمایا جاسکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ اور فائنانس شعبہ کی جاب ہولڈر خواجہ سرا ثناءنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی تعلیم حاصل کرنے اور اپنا مقام پیدا کرنے کا شوق تھا، پھر انہوں نے اپنے شوق کو ہی اپنا مقصد بنالیا، اپنے مقصد کے حصول کے لیے کافی مشکلیں جھیلیں مگر ہمت نہیں ہاری، گھر والوں نے نہ صرف انہیں قبول کرنے سے انکار کیا بلکہ انہیں گھر چھوڑنے کے لیے بھی مجبور کیا گیا۔ثناءنے اپنی کمیونٹی کو بھی یہی پیغام دیا ہے کہ بھیک اور ناچ گانے کرکے کمانا ضروری تو نہیں، تعلیم حاصل کر کے قابلیت کی بناء پر بہترین روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے تو کیوں نا کچھ بن کر دکھایا جائے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں