#Iran

سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10سال قید کی سزا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوان ایرانی جوڑے کو سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔تہران کے آزادی ٹاور پررقص کرنے والے اس جوڑے کی گرفتاری ویڈیو انسٹا گرام اکاونٹس پر پوسٹ کرنے کے بعد عمل میں آئی جہاں تقریباً 20 لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔21 سالہ فیشن ڈیزائنراسطیازة حقی اور 22 سالہ منگیتر امیر محمد احمدی کو بدعنوانی،جسم فروشی کو فروغ دینے،قومی سلامتی کیخلاف ملی بھگت اوراسٹیبلشمنٹ کیخلاف پروپیگنڈہ کے جرم میں ایک دہائی قید کی سزا سنائی گئی تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہرایک جرم کی سزا کتنی طویل ہے؟دونوں کو مجموعی طور پرساڑھے 10 سال کی مشترکہ سزا سنائی گئی ہے۔ایرانی جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔اسطیازة حقی اور ان کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کو حکام سخت سزائیں دے رہے ہیں تاہم اس جوڑے نے اپنے ڈانس کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں