پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فروری کے لیے ہوگا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی 59 روپے 60 پیسے فی کلوگرام مہنگی کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 59 روپے 60 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلوگرام مقرر کردی گئی۔گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 114 روپے 67 پیسے مقرر کریا گیا۔خیال رہے کہ جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 204 روپے 35 پیسے مقرر تھی۔ جنوری کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 روپے 43 پیسے مقرر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں