داکارہ ریشم نے حکومت سے ایسا مطالبہ کردیا کہ مریم نواز بھی دنگ رہ جائیں


لاہور(شوبز رپورٹر)پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ خدارا ان دو معصوم بچیوں نساءاور مرحا کو سیاست سے دور رکھا جائے اور فوری طور پر ان کے والد سے ملوایا جائے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں