کورونا کے نئے وائرنیٹ کی تصدیق ہو گئی،شہریوں میں تشویش

کراچی(ہیلتھ رپورٹر)کراچی میں کورونا کے نئے ویرئینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی،بی ایف7 ویرینٹ نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق دم توڑتا کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،کراچی میں کورونا کے نئے ورینٹ بی ایف 7 کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔اس وائرس کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق جینوم سیکوئینسنگ کے بعد تصدیق ہوئی۔پاکستان میں اس ویریئنٹ کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ بی ایف۔7 خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام داخلی راستوں پر پاکستان آنے والے مسافروں کی نگرانی کا نیا نظام نافذکیا ہواہے۔واضح رہے کہ چین میں رپورٹ ہونے والا ویرینٹ بی ایف۔7 اومیکرون کی تمام اقسام میں سے سب سے زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ دوسرے ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوتا ہے،یہ ویکسین لگوانے والے یا پہلے سے کورونا کا شکار ہونے والوں کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، اس کی علامات دیگر کوویڈ 19 کے ویرینٹ سے ملتی جلتی ہیں،جیسے بخار،گلے میں خراش،بہتی ہوئی ناک اور کھانسی جبکہ کچھ مریضوں کو الٹی اور ڈائریا بھی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں