تاندہ جھیل سے مزید لاشیں برآمد ،جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی کہ جان کر ہر آنکھ نم ہو جائے


کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)کوہاٹ تاندہ جھیل میں ڈوبنے والے 52 بچوں کی لاشیں نکال کی گئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق 2روز قبل کوہاٹ تاندہ جھیل میں کشتی کے الٹ جانے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا،جس میں مقامی مدرسہ میر باش خیل کے طلباءسوار تھے۔2روز گزر جانے کے باوجود مکمل لاشیں جھیل سے نہ نکل پائیں، آج ریسکیو آپریشن کے دوران تاندہ جھیل سے مزید 20 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد ڈوبنے والے بچوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔کوہاٹ تاندہ جھیل میں آج تیسرے روز بھی طلباءکی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آپریشن پاک آرمی کے زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ریسکیو 1122 ، پاک آرمی اور مقامی غوطہ خوروں نے آپریشن میں حصہ لئے رکھا ہے۔آپریشن ترجمان کے مطابق جلد تمام ڈوبے طلباءکی لاشیں نکال لی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں