پاکستان نے کرپشن میں مزید’ ترقی‘ کر لی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی تباہی اور بد حالی کا شکار”پاکستان“کرپشن میں مزید ترقی کر گیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 140 واں ہے۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے مزید تنزلی کے بعد کرپشن والے 180ممالک میں پاکستان کا 140واں نمبر ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پی آئی انڈیکس میں پاکستان 28 سے 27 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔حالیہ عرصے میں پاکستان میں سب سے زیادہ شفافیت 2018 میں ریکارڈ کی گئی جب پاکستان کا سکور 33 تھا۔ اس کے بعد کے برسوں سے پاکستان کے سکور میں مسلسل کمی آئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انڈیکس میں رینک سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کرپشن کی صورت حال کیا ہے۔اس وقت پہلے نمبر پر ڈنمارک ہے یعنی وہاں سب سے کم کرپشن ہے،بھارت کا نمبر 40 واں جبکہ پاکستان 140 ویں نمبر پر ہے،یعنی بھارت سے کہیں زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے تا ہم بنگلہ دیش ہم سے بھی پیچھے ہے۔بنگلہ دیش کے 147ویں نمبر پر ہونے کی بنا پر وہاں پاکستان سمیت کئی ممالک سے زیادہ کرپشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں