پشاور کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائن میں واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ ہو گیا ہے ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پشاور میں پولیس لائن میں دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے،دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اموات کی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،دھماکے کے بعد پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں