حکومت کی بڑی اتحادی جماعت کا پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ


کراچی(وقائع نگار)حکمران اتحادپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی اہم حلیف متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست اثر اشیائے ضروریہ پرپڑے گا، حکومت ورکنگ کلاس پر ٹیکس کے بجائے فی الفورزرعی ٹیکس نافذ کرے، وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف سے زرعی ٹیکس نہ لگانا پاکستان اورعوام سے دشمنی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، عوام میں اشتعال اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لینے کا حکم دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں