مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری،40 افراد جاں بحق

لسبیلہ(وقائع نگار)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے قریب بد قسمت مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لسبیلہ کے قریب بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کھائی میں گرتے ہی کوچ میں آگ لگ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق حادثے کی شکارکوچ سے40 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔حادثے کی شکار کوچ میں 48افراد سوارتھے۔مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔حادثے کی جگہ سے 4 زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا گیا۔زخمیوں میں دوکو کوئٹہ اور2 کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بیلہ کوچ حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں