راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،وفاقی دارالحکومت میں 2 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 150کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔اس سے قبل 9 جنوری کو آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔5 جنوری کو اسلام آباد سمیت آس پاس کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز جنوبی افغانستان میں 173 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں