تحریک انصاف کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’الیکشن کراو تحریک ‘کے تحت پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے بعد میدان میں اتریں گے،انہوں نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایت کر دی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی واپس بلانے اور رہنماوں کے خلاف مقدمہ کو ہائی لائٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ” الیکشن کراو ملک بچاو“ اور ڈور ٹو ڈور مہم میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں