بھارت کے 2 مہنگے ترین جنگی جہاز تباہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہفتہ کو دو علیحدہ واقعات میں گر کر تباہ ہو گئے۔دونوں طیارے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے مورینا میں گر کر تباہ ہوئے،ایک پائلٹ ہلاک ،دوپائلٹ مکمل طور پر محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔بھارتی فضائیہ نے دو جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سخوئی 30 اور میراج 2000 طیارے مورینا کے قریب گر کر تباہ ہو گئے ہیں،حادثے کے بعد تلاش اور بچاو کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دو طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئر بیس سے پرواز کی تھی جہاں ایک مشق جاری تھی،مورینا کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.30 بجے ہوا۔انہوں نے کہا کہ 2 پائلٹوں کو سخوئی 30 سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔مورینا کے ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)انکت استھانہ نے کہا پائلٹوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے،پولیس اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر موجود ہیں،2 پائلٹس کو چوٹیں آئی ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں