حافظ حمد اللہ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی اصل وجہ بتا دی


ساہیوال(سٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جمعیت علماءاسلام ف کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ان کے کردار اور گفتار کی وجہ سے ہوئی۔”پاکستان ٹائم “کے مطابق ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیسز عدالتوں میں ہیں، فردجرم عائد ہوگی تو ہی گرفتار کریں گے، جب بڑی پارٹیوں کے سربراہان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں کیا جا سکتا؟۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدوں کی بدولت ہے، سٹیٹ بینک کو عمران خان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا تھا، عمران خان نے ریاست کو ڈبونے کیلئے سیاست کی، پی ڈی ایم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کو ڈبو دیا۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے، الیکشن کے لیے مردم شماری، خانہ شماری اور حلقہ بندیاں ہونا لازمی ہیں، الیکشن مردم شماری،خانہ شماری اورحلقہ بندیاں وقت پر نہ ہونے سے لیٹ ہوسکتے ہیں، نواز شریف الیکشن شیڈول کے آتے ہی پاکستان میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں