”ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے“حنا ربانی کھر نے بھارت کو امن کا پیغام دے دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم خطے میں خون بہانا نہیں چاہتے،ہماری خواہش امن ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت سے برابری کی سطح پر بات چیت ہوگی،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے،مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری واضح ثبوت ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے،ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے،امن ہماری خواہش ہے،ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں،ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں طرف سے لاشیں گریں،ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں