بجلی کا بدترین بریک ڈاون کیوں ہوا؟ابتدائی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھرمیں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون سے متعلق نیشنل ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق این ٹی ڈی سی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرا دی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق فریکونسی کے اتارچڑھاو اور500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی جبکہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور سسٹم بیٹھنے سے11 ہزار356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٹ ہوئی۔رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50 میگاہزٹ تھی،جو اچانک بڑھ کر57 میگاہزٹ تک پہنچ گئی جبکہ فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پرلوڈ، وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنز میں آیا جبکہ ٹرپنگ کے باعث 11 ہزار 356میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تربیلا،منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا تاہم تربیلا،منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں