خواجہ آصف نے عمران خان بارے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے غصے کی انتہا نہ رہے


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان پر تنقید اور طنز کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،خواہ وہ اسمبلی میں ہوں یا اسمبلی سے باہر ؟اب بھی انہوں نے عمران خان کے بارے ایسی بات کہہ دی ہے کہ تحریک انصاف کی صفوں میں آگ لگ جائے گی ۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا پہلا الزام اپریل میں بیرونی سازش یعنی امریکہ پر لگایا، اب 9 مہینے میں الزام محسن نقوی پر آگیا ہے، پی ٹی آئی سے درخواست ہے لیڈر نوں چیک کراو¿ (لیڈر کو چیک کرائیں)۔
یاد رہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور نجی ٹی وی کے مالک محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے ،لاہور میں محسن نقوی کی تقرری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج بھی کیا ہے جبکہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن نقوی سابق صدر آصف زرداری کے دست راست اور رجیم چینج آپریشن میں ایک اہم مہرہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں